حکومت کسانوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے،تنویر چیمہ

حکومت کسانوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے،تنویر چیمہ

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ کسان ونگ پنجاب کے صدر تنویر اعظم چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک بند کرے گنے اور گندم کی سپورٹ پرائس مہنگائی کی شرح کے مطابق مقرر کی جائے ،ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں فی الفور کمی کی جائے،انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی کسان دشمن پالیسوں کے باعث زراعت کا پہیہ جام ہوکر رہ گیا ہے اور لاکھوں خاندانوں کیلئے جسم اور جان کا رشتہ قائم رکھنا دن بدن مشکل ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے کسانوں میں شدید ردعمل جنم لے رہا ہے اگر حکومت نے کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے سنجیدگی نہ دکھائی تو پھر حکمرانوں کیلئے اقتدار کے مزے لینا بھی ممکن نہیں رہے گاانہوں نے کہا کہ 1690روپے والی یوریا کھاد کی بوری2 ہزار میں کھلے عام بک رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں مر کزی وصوبائی حکومت چند درجن دولت مند مل مالکان کے مفادات کا تحفظ کرنے کی بجائے غریب کسان کی حالت زار پر توجہ دے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...