ڈینگی کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے،مجتبیٰ شجاع

ڈینگی کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے،مجتبیٰ شجاع

لاہو(خبر نگار) وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن، خزانہ پنجاب میاں مجتبی شجاع الرحمن نے پارٹی ورکرز سے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس کے خلاف آگاہی مہم کے موجودہ مرحلے پہلے سے زیادہ تندہی و سر گرمی سے کردار اداکریں انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں مےں ڈےنگی بخار سے متاثرہ مرےضوں کو سرکاری ہسپتالوں مےںادوےات وتشخےصی سہولتےںبلامعاوضہ فراہم کی جارہی ہےں اوران سہولتوںکی روزانہ کی بنےادپر صوبائی وزراءو دےگرعوامی نمائندے مانےٹرنگ کررہے ہےں پارٹی ورکرز کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے میاں مجتبی شجاع الرحمن نے کہا کہ ڈےنگی طبی مسئلے کی بجائے سماجی مسئلہ ہے ا ور اکثر ممالک کی حکومتوں نے ڈےنگی وائرس کے خاتمے کے لےے موثر اوربروقت اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ رائے عامہ کو بھی بےدار کےاانہوں نے کہا کہ ہم بھی عوام کے تعاون اورشمولےت سے ڈےنگی وائرس کو پھےلنے سے روک لےں گے جبکہ ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب نے تمام ممکنہ وسائل مہیاکےے ہیں مجتبی شجاع الرحمن نے کہا کہ محمد شہباز شریف کی قیادت میں ڈینگی کے تدارک کے لئے ہم نے بھرپور کاوشیں کیں

 اور ڈینگی کے خلاف یہ جنگ اس کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی - انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس سے بچنے کے لئے نوجوانوں سمیت معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار اداکرنا ہے-انہوں نے کہا کہ عوام کو گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے کی تلقین کی جائے تا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہو اور ڈینگی بخار سمیت دیگر متعددی بیماریوں سے بچا جا سکے-

مزید : میٹروپولیٹن 1