پیپلز پارٹی کا دفتر بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیوںکے لئے نہ کھل سکا

پیپلز پارٹی کا دفتر بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیوںکے لئے نہ کھل سکا

لاہور(شہزاد ملک) ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے بلدےاتی الیکشن کی تیارےوں کے باوجود بھی پیپلز پارٹی لاہور کا دفتر بلدےاتی انتخابی سرگرمیوں کے لئے نہیں کھل سکا اور پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے پارٹی کے لاہور آفس واقع رےواز گارڈن کی بجائے اپنی رہائش گاہ واقع ڈ یفنس میںہی پارٹی امور کی انجام دہی کا کام شروع کردیا ہے تفصیلات کے مطابق اس وقت ہر سیاسی جماعت کا دفتر بلدےاتی الیکشن کی تیارےوں کے حوالے سے رونقوں سے بھرا ہوا ہے اور ان دفاترز میں کافی گہما گہمی بھی دیکھنے میں آرہی ہے لیکن پیپلز پارٹی لاہور کے آفس میں ویرانے چھائے ہوئے ہیں اور اس دفتر میں کوئی بھی سیاسی سرگرمی نہیں ہو رہی لیکن 17-j ڈیفنس میں پارٹی کی میٹنگز تسلسل کے ساتھ ہو رہی ہیں اور وہیں پر ہی بلدےاتی الیکشن کی ٹکٹوں کی تقسیم کا کام بھی ہو رہا ہے اس ضمن میں پیپلز پارٹی لاہور کے ترجمان کا ” روز نامہ پاکستان“ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارٹی کا لاہور میں مرکزی دفتر رےواز گارڈن میں ہی ہے لیکن پارٹی میٹنگز کے حوالے سے لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے اپنی رہائش گاہ واقع ڈنفنس میں بھی ایک دفتر بنا رکھا ہے جہاں پر تقریبا روز پارٹی کے زونل صدورز کے ساتھ بلدےاتی الیکشن کے حوالے سے میٹنگز ہو رہی ہیں اور پارٹی دوسری پارٹیوں کی طرح سرگرم ہے اور الیکشن میں بھی متحرک نظر آئے گی ترجمان کے مطابق چونکہ آج کل بلدےاتی الیکشن کے حوالے سے طویل میٹنگیں ہو رہی ہیں جو بارہ بارہ گھنٹے تک بھی پہنچ جاتی ہیں اسی لئے گھر والے آفس کو استعمال کیا جارہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...