پانچ ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 15فیصد اضافہ ہوا،رانا مشہود
لاہو(خبر نگار)صوبائی وزیر تعلیم ، سیاحت ، امور نواجواناں ،سپورٹس اور آرکیالوجی رانا مشہود احمد خاںنے کہاہے کہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب گزشتہ 5سال میں دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے ”انوسٹمنٹ فرینڈلی“ صوبے کے طور پر سامنے آیا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی متحرک قیادت میں پچھلے 5ماہ کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈائریکٹ فارن انوسٹمنٹ میں 15فیصد اضافہ ہوا ہے یہ گروتھ انڈکس اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ بیرونی سرمایہ کار حکومت پنجاب کی صنعتی اور تجارتی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد رکھتے ہےںانہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ لاہور میں جنوبی کوریا کے سفارت کاروں کی تنظیم ”کوریا پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن“ کے 6رکنی وفد سے ملاقات میں کہی وفد میں دنیا کے مختلف ممالک میں کوریا کے سفیر کی حیثیت سے کام کرنے کا تجربہ رکھنے والے 4سابق سفیروں ایمبسیڈراوہ جے ہی(Oh Jay Hee)، ایمبسیڈرچن سون کیو(Chun Soon-kyu)، ایمبسیڈرشن اُن (Shin Un) اور ایمبسیڈرکیوم جیانگ ہو(Keum Jeong-ho) کے علاوہ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جیانگ مُوسو (Jeang Moo-soo) اور ڈاکٹر عین الحق شامل تھے۔ صوبائی وزیر صنعت چوہدری محمد شفیق ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سہیل عامر مرزا بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کے ممبر جاوید اکبر نے کوریائی سفارت کاروں کو پنجاب حکومت کے ترقیاتی کاموں اور صنعت کاری کے شعبے میں گنجائش کے بارے میں بریفنگ دی۔