دوسرے بھی تیزی جاری انڈیکس دو سو آٹھ پوائنٹس بڑھ گیا

دوسرے بھی تیزی جاری انڈیکس دو سو آٹھ پوائنٹس بڑھ گیا

                                                                                                                         کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری،کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو بھی زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی23700اور 23800کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں ۔ سرمایہ کاری مالیت میں53ارب10 کروڑ روپے سے زائد کااضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت24.81فیصدزائد جبکہ55.68فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاو¿سز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام ،فرٹیلائزر اورسیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 23880پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم فروخت کے دباو¿ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا لیکن تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس208.19پوائنٹس اضافے سے 23819.43پوائنٹس پر بند ہوا ۔سرمایہ کاری مالیت میں53ارب10کروڑ34لاکھ18ہزار150روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر56کھرب 37ارب 9کروڑ12لاکھ7ہزار 887روپے ہوگئی ۔منگل کو کاروباری سرگرمیاں20کروڑ90لاکھ 61ہزار460شیئرز رہیں جو گزشتہ روز کے مقابلے میں4کروڑ 15لاکھ 66ہزار790شیئرززائد ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے یونی لیور فوڈز کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت327.76روپے اضافے سے6883.06روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت287.59روپے اضافے سے6039.57 روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی فضل ٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت11.00روپے کمی سے325.00روپے جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت10.00روپے کمی سے1690.00روپے پر بند ہوئی ۔منگل کو پی ٹی سی ایل اے کے حصص کی سرگرمیاں2 کروڑ67لاکھ51ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت ایک روپے 34 پیسے اضافے سے 29.33روپے رہی۔ اورفوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں2 کروڑ 50لاکھ27ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔

 جس کے شیئرز کی قیمت16پیسے اضافے سے13.02روپے پر بند ہوئی۔منگل کوکے ایس ای 30انڈیکس142.90پوائنٹس اضافے سے 18047.62پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس348.87پوائنٹس اضافے سے 39864.30پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس163.09پوائنٹس اضافے سے 17303.51پوائنٹس پر بند ہوئی ۔

مزید : کامرس