وزیر اعلی کی طرف سے پولیس افسروں کی معطلی خوش آئند ہے،اعظم نعیمی

وزیر اعلی کی طرف سے پولیس افسروں کی معطلی خوش آئند ہے،اعظم نعیمی

لاہو(خبر نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کی جانب سے سانحہ راولپنڈی میں سستی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو معطل کرنے اوران کے عہدوں سے ہٹانے کی جنتی بھی تعریف کی جائے کم ہے کیونکہ سستی دیکھانے والے پولیس افسران کسی رعاےت کے حق دار نہیں ہیں یہ بات محافظان ختم نبوت پاکستان کے امیر مولانا محمد اعظم نعیمی نے اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اگر اپنی روایتی سستی کا مظاہرہ نہ کرتے تو قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہوتا سانحہ میں ملوث ملزمان کی طرح پولیس افسران کو بھی انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے تاکہ مستقبل میں باقی محکمہ پولیس کے افسران عبرت حاصل کریں اور آئندہ ایسی صورت حال میں قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں انہوں نے مزید کہا کہ جب تک قانون کو عملاً حرکت میں نہیں لایا جائے گا اس وقت تک جاری دہشت گردی کنٹرول نہیں ہو سکے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...