نیسلے ملک پیک اور ٹیٹرا پیک کا پاکستان سیف ملک موومنٹ کا آغاز

نیسلے ملک پیک اور ٹیٹرا پیک کا پاکستان سیف ملک موومنٹ کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) نیسلے پاکستان اور ٹیٹرا پیک پاکستان نے پاکستان سیف ملک موومنٹ (Pakistan)کا آغاز کیا۔ اس موومنٹ کا مقصد ہر پاکستانی کو دودھ کے محفوظ ہونے کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔ اس موومنٹ کے تحت ایک اور مقصد ہر ایک کومناسب آگاہی کا فروغ ہے تاکہ وہ سمجھ سکیں کہ دودھ کس طرح غیر محفوظ ہوتا ہے اور اس کے استعمال کے بعد صحت پر کیا منفی اثرات ہوتے ہیں۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض معروف میڈیا انیکر سدرہ اقبال نے انجام دیئے۔ افتتاحی تقریب میں نیسلے پاکستان اور ٹیٹرا پیک پاکستان سے تعلق رکھنے والی قابل ذکر شخصیات کے علاوہ معروف مخیر شخصیت بابر علی اور ایک مشہور مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ میڈیا کی معزز شخصیت انور مقصود بھی موجود تھے، جونیسلے ملک پیک کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں اور اس موومنٹ کی قیادت کر رہے ہیں۔ پریس بریفنگ میں ماہر پینل کے بطور رکن بابر علی نے کہا کہ وہ اس موومنٹ کو پاکستانی صارفین کو اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی فراہمی کے اپنے مشن کی اضافی وسعت کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔ اس موومنٹ کے نتیجے میں مجموعی طور پر ڈیری فارمنگ کا معیار بھی بہتر ہو گا۔ جس میں یہ ممکنہ صلاحیت ہے کہ وہ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کو دودھ کا ایک بڑا برآمدکنندہ بنا دے۔ انور مقصود نے بطور برانڈ ایمبیسیڈر اس بات پر روشنی ڈالی کہ انہیں دودھ کی حفاظت کے بارے میں نئے حقائق کی آگاہی ملی ہے کہ نیسلے کس طرح اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اس کی ویلیو چین سے گھروں میں استعمال ہونے تک دودھ محفوظ رہے۔ نیسلے کی نمائندگی کرتے ہوئے اس کی ماحولیاتی ڈیری بزنس کے سربراہ رولینڈ اسٹیگر نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کا ”نیسلے“ کو بطور ایک ادارہ 140سال سے زیادہ کا عالمی تجربہ ہے کہ صارفین کو نیسلے کی مصنوعات کے استعمال سے اچھا تجربہ ہو جو کہ باڑے سے صارفین کے ہاتھوں تک پیک شدہ دودھ کی صورت میں دودھ کے محفوظ طریقے سے وصول کرنے میں اعلیٰ معیار کی حامل ہوتی ہیں۔ کارپوریٹ افیئرز کے سربراہ وقار احمد شیخ نے کہا کہ ”نیسلے مشترکہ اقدار کی تخلیق کے مختلف اقدامات میں سرگرم عمل ہے، جن میں کسانوں کی ترقی، ایکسٹرنل ڈیری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اور ماڈل فارمز کے ذریعے کام کرنے والی واتین لائیو سٹاک ورکرز کی تربیت دیگر دوسرے اقدامات کے ساتھ شامل ہیں اور اس سے بھی بڑھ کر روزانہ کی بنیاد پر 190.000سے زائد کسانو ں سے دودھ کی خریداری سے نیسلے کسانوں کی طرز زندگی اور دیہی ترقی پر مثبت اثرات مرتب کر رہا ہے۔

مزید :

کامرس -