راولپنڈی سانحہ پر وزیر قانون مستعفی ہو جائیں،شاہد گردیزی

راولپنڈی سانحہ پر وزیر قانون مستعفی ہو جائیں،شاہد گردیزی

لاہور (جنرل رپورٹر) راولپنڈی سانحہ کو 5 روز گزر نے کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی صفر ہے اگر اس سانحہ پر فوری اقدامات کرکے میڈیا کی وساطت سے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کو گرفتار کر لیا جاتا تو ہنگو میں سانحہ نہ ہوتا ان خیالات کا اظہار حقوق اہلسنت محاذ کے مرکزی امیر پیر سید شاہد حسین گردیزی کی صدارت میں محاذ کے مرکزی دفتر میں ہونے والے اجلاس میں کیاگیا محاذ کے مرکزی امیر پیر سید شاہد حسین گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پنڈی انتہائی افسوس ناک ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اتنا بڑا سانحہ ایک منظم سازش کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت کی وجہ سے ہوا پنڈی سانحہ پر صوبائی وزیر قانونی رانا محمد ثناءاللہ اپنی نااہلی پر فوراً استعفیٰ دیں انہوں نے کہا کہ ملک میں جب بھی کوئی ایسا سانحہ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری علماءپر ڈال دی جاتی ہے حکمران اور سیاست دان بری الذمہ ہو جاتے ہیںمنور حسن اور فضل الرحمن نے شریعت محمدیہ سے ناواقفیت کی وجہ سے غیر شرعی بیان جاری کرکے شریعت کا مذاق اڑایا۔

نہوں نے وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف سے کہا کہ وہ اپنی حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے از خود نوٹس لیں اور حکومتی سطح پر منور حسن کے خلاف مناسب اقدامات اٹھائیں۔ اجلاس سے پیر سید مختار اشرف رضوی، پیر مبارک علی، مولانا ملک منیر، مولانا محمد جبار نقشبندی، علامہ احمد حسین نقشبندی، مولانا شفقت علی خان، مولانا محمد رفیق نقشبندی، مولانا محمد حسین رضوی، مولانا محمد اسماعیل، مولانا سیف علی، مولانا عطاالمصطفیٰ، مولانا محمد اشفاق رضوی، پیر محمد شریف سہروردی، مولانا ملازم حسین، پیر سید صدیق شاہ نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...