سا م سنگ نے KNOX پارٹنرپروگرام کا آغازکردیا

سا م سنگ نے KNOX پارٹنرپروگرام کا آغازکردیا

لاہور(پ ر)سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈنے سام سنگ KNOX پارٹنرپروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جوآئی وی ایس اورری سیلرزکیلئے ڈائزائن کیا گیا ہے جس کے ذریعے اب وہ انٹرپرائزصارفین کوسام سنگ KNOX کے ساتھ ایک محفوظ اینڈرائیڈ پلیٹ فارم کی پیشکش کرسکتے ہیں ۔KNOX پارٹنرپروگرام کو سام سنگ KNOX کے ساتھ رواں سال کے آغازپرانٹرپرائزریڈی سیکوراینڈرائیڈ پلیٹ فارم کے طورپر بارسلونا میں متعارف کرایا گیا تھا جومارکیٹ میں سام سنگ کے نئے گلیکسی برانڈ مصنوعات کواستعمال کرنے میں مزیدسہولت فراہم کرتا ہے ۔KNOX پارٹنرپروگرام کواس طرح ڈیزائن کیا گیاہے جوایک منظم طریقے سے ہارڈویئرکواعلی ترین سطح کی سکیورٹی فراہم کرتی ہے۔KNOX نے کسٹمرسکیورٹی اورانتظام کاری کیلئے دوبڑے انٹرپرائزموبلیٹی مسائل کوحل کردیا ہے ۔

جبکہ اس کے علاوہ سام سنگ KNOX پارٹنرپروگرام نے ری سیلرزاورآئی ایس ویزکی جانب سے اپنے صارفین کوپائیداراقدارکی فراہمی کیلئے وسیع مواقعوں کی تخلیق کا موقع بھی فراہم کردیاہے ۔سا م سنگ الیکٹرانکس میں آئی ٹی اورموبائل ڈویژن کے سینئرنائب صدرڈاکٹرانجونگ ری نے سام سنگ KNOXپارٹنرپروگرام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ مارکیٹ میں ہماری مقبولیت کی جانب سفرکیلئے ایک حقیقی اورپرجوش وقت ہے اوراس پروگرام سے ہمیں کافی توقعات وابستہ ہیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...