بجلی کے بلوں نے سفید پوشوں کی چیخیں نکلوا دیں،سیمل کامران

بجلی کے بلوں نے سفید پوشوں کی چیخیں نکلوا دیں،سیمل کامران

لاہور(جنرل رپورٹر،لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات سیمل کامران نے کہا ہے کہ رواں ماہ آنے والے بجلی کے بلوں نے سفید پوشوں کی بھی چیخیں نکلوا دی ہیںجن غریب گھرانوں کا بل ایک ہزار سے15سو روپے مہینہ آتا تھا اب سردیوں میں استعمال کم ہونے کے باوجود انہیں 3سے 4ہزار روپے بل آیا ہے،ایسے لگتا ہے پاکستان پر کسی اور ملک کے بے رحم باشندے حکومت کررہے ہیںجنہیں مسائل کا شکار عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ،انہوں نے کہا کہ بجلی ،پٹرول ،سبزیوں کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا کر حکمران رتی برابر شرمندگی محسوس نہیں کررہے ،پاکستان خطہ میں واحد ملک ہے جہاں بجلی کے فی یونٹ نرخ سب سے زیادہ ہیں حکومت لاءاینڈ آرڈر ،معیشت اور مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، پاکستان مہنگائی ،بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے اورعوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...