پاکستان نے آئی ایم ایف کو 14 کروڑ 60 لاکھ قرض کی قسط ادا کردی

پاکستان نے آئی ایم ایف کو 14 کروڑ 60 لاکھ قرض کی قسط ادا کردی

کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان نے آئی ایم ایف قرض کی 14 کروڑ 60 لاکھ قسط ادا کردی ۔ جس کی وجہ سے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں بھی کمی ہورہی ہے۔سٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے قرض کی واپسی کے شیڈول کے مطابق 23 ویں قسط کی ادائیگی کی گئی ہے۔ 14 کروڑ 60 لاکھ ڈالر آئی ایم ایف کے اکاو¿نٹ میںمنتقل کردیئے گئے ہیں۔ ماہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی 3 اقساط ادا کرنا تھیں جس میں دو کی ادائیگی کردی گئی ہے جبکہ ایک قسط اس مہینے کے آخر میں ادا کی جائے گی۔ آئی ایم ایف کو قرض کی ادائیگی کی وجہ سے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہورہی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 3 ارب 84 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...