جمعہ کو یوم امن منایا جائے گا

جمعہ کو یوم امن منایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو(خبر نگار)آئندہ جمعہ کو ملک گیر سطح پر ”یوم امن“ منایا جائے گااور پاکستان بھر کی 5000ہزار سے زائد مساجد میں نعیمین ایسوسی پاکستان کے فاضلین ”خطبہ جمعہ میں امن “کے حوالے خطاب کریں گے اس سلسلہ میں ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ محمد راغب حسین نعیمی کی صدارت میں آج بدھ 2بجے نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کا اہم اجلاس منعقد ہوگا اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال اور دیگر اہم موضوعات پر بھی غوروفکر کیا جائے گااجلاس میں شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی ،شیخ الحدیث مفتی انوار القادری ،شیخ الحدیث غلام نصیر الدین نصیر ،علامہ محبوب احمد چشتی ،ڈاکٹر سلمان قادری ،مفتی محمد عمران حنفی محمد ضیاءالحق نقشبندی ، مفتی ابو بکر اعوان ،مفتی محمد حسیب قادری ،مفتی محمد ہاشم ،مفتی عبدالستار سعیدی ،مولانا فاروق احمد،حاجی محمد عمران ،حافظ ارشد اقبال ،علامہ محمد قاسم علوی ،مفتی محمد ندیم ،مفتی محمد قیصر ،پروفیسر ظفراقبال ،مفتی محمد انتخاب احمد ،علامہ محمد مشتاق احمد نوری ،پروفیسر وار ث علی شاہین ،حافظ سفارش علی اوراہم ذمہ داران شرکت کریں گے ۔