ملک میں کہیںبھی ڈینگی کوپناہ نہیں لینے دیں گے،وحید گل

ملک میں کہیںبھی ڈینگی کوپناہ نہیں لینے دیں گے،وحید گل

لاہور( جنرل رپورٹر) ممبر صوبائی اسمبلی وچیئرمین انسداد ڈینگی ایمر جنسی رسپانس کمیٹی عزیز بھٹی ٹاﺅن وحید گل نے کہا ہے کہ باہمی تعاون سے پنجا ب بھر میں کہیں بھی نہ ڈینگی کو پناہ لینے دیں گے اور نہ آئندہ اسے واپس آنے دیں گے یہ بات انہوں نے گذشتہ روز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سلامت پورہ میں ڈینگی سے بچاﺅ اور حفاظتی تدابیر کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے بحیثشت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہی پرنسپل محترمہ شگفتہ بانو سمیت پرویز کلیم،میاں رضوان،چوہدری امین،منظور چوہان،اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی وحید گل نے سیمینا ر سے خطاب میں کہاکہ حکومت وزیراعلی محمد شہباز شریف کی قیادت میں ڈینگی کے خاتمے کی مہم میں دن رات کوشاں ہے

 جس سے بہتر نتائج سب کے سامنے ہیںانہوں نے کہاکہ اگر باہمی تعاون سے اسی طرح محنت جاری رہی تو بہت جلد ڈینگی کا خاتمہ ہو جائے گا ڈینگی سے بچاﺅ کے سلسلے میں حکومتی ہدایات کے مطابق ہسپتالوں میں مفت علاج ومعالجہ،سپرے وفوگنگ اور حفاظتی لوشن وغیرہ کی کٹیں مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کے جان ومال کے تحفظ ،ان کی دیکھ بھال اور انہیں سہولیات کی فراہمی ہمیشہ اولین ترجیح رکھی ہے،۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...