حکمران جماعتیں عوام کو بیوقوف بنارہی ہیں،یاسر گیلانی

حکمران جماعتیں عوام کو بیوقوف بنارہی ہیں،یاسر گیلانی

لاہور(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) دونوں عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یوسف پارک کی یونین کونسل کے عہدےداران اعظم ورک، عاصم ورک ایڈووکیٹ، انجینئر عاصم ریاض، لعل محمد خان اور عدنان سہیل کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدےاتی الےکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو برا بھلا کہنے والے بتائیں کہ انہوں نے عوام کو کونسا ریلیف دیا ہے ڈرون حملے بھی جاری ہیں جبکہ امن و امان کی صورت حال بھی مخدوش ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1