برداشت کا کلچر عام کر کے امن کو فروغ دیا جائے،قاسم علوی

برداشت کا کلچر عام کر کے امن کو فروغ دیا جائے،قاسم علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار)برداشت کے کلچر کو عام کر کے ملک میں امن کو فروغ دیا جائے جب تک برداشت کے کلچر کوعام نہیں کیا جائے گا اس وقت تک معاشرے میں پیار محبت بھائی چارہ فروغ نہیں پاسکتا ہے تمام مسالک کے رہنماﺅں کو چاہےے وہ حالات کے تناظر کو باریک بینی سے دیکھنے کے لےے اکٹھے مل بیٹھیں تاکہ برداشت کے کلچر کو عام کیا جاسکے یہ بات جامعہ کلیة زہرہ کے ناظم اعلیٰ اور جماعت علماءاہل سنت کے مرکزی رہنما علامہ محمد قاسم علوی نے اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جس میں تمام مذاہب کو اپنے مذہب کے مطابق آزادنہ زندگی بسر کرنے کا حق دیتا ہے
لےے ہمیں چاہےے کہ وہ اسلام کا روشن چہرہ لوگوں کو دےکھانے کے لےے اپنی اپنی سطح پر کام کریں تاکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں امن قائم ہو سکے انہوں نے کہا کہ لاٹھی اور گولی کے زور پر کوئی مسلک ختم نہیں ہو سکتا اورنہ کیا جا سکتا ہے پوری قوم کو چاہےے کہ وہ صوفیاءکرام کے بتائے ہوئے طریقہ کے مطابق زندگیاں بسر کرنے کی کوشش کریں کیونکہ صوفیاءکرام نے اسلام کے حقیقی پیغام کو عام کرنے کے لےے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ۔