پھلوں اور سبزیوں کے بعد دالوں کی قیمتوں میں 6 روپے کلوگرام اضافہ

پھلوں اور سبزیوں کے بعد دالوں کی قیمتوں میں 6 روپے کلوگرام اضافہ

اسلام آباد (آئی اےن پی)سبزیوں اور پھلوں کے بعد دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔ انڈوں کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ نومبر کے دوران دال مونگ د±ھلی چار روپے کلو اضافے سے ایک سو پندرہ کلو کی سطح پر پہنچ گئی۔ دال مونگ چھلکا چھ روپے کلو اضافے سے ایک سو چھبیس روپے، دال چنا دو روپے کلو اضافے سے پچاس روپے کلو ہو گئی۔ اکبری منڈی کے ذرائع کے مطابق ثابت مسور کے نرخ دو روپے اضافے سے نوے روپے جبکہ مسور ثابت باریک چار روپے کلو اضافے سے ایک سو پندرہ روپے کلو کی سطح پر پہنچ گئی۔ انڈوں کی پیٹی پانچ سو ستر روپے اضافے سے چونتیس سو روپے پر پہنچ گئی۔

مزید : کامرس