سانحہ راولپنڈی ملکی سلامتی کے خلاف سازش ہے،خادم ڈھلوں
لاہور (جنرل رپورٹر)اہلسنت والجماعت کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوںنے کہاکہ راولپنڈی سانحہ ملکی سلامتی کے خلاف سازش ہے ، مجرموں کو عبرت ناک سزادی جائے،مذہب کے نام پر وطن عزیز کو یرغمال بنانے والوں کو قانونی گرفت میں لیا جائے،شیعہ سنی مسئلہ پرچیف جسٹس از خود نوٹس لیں،اہلسنت والجماعت شہداءتعلیم القرآن سے اظہاری یکجہتی کے لیے 22نومبر کو ملک بھر میں پرامن یوم احتجاج منائے گی ان خیالات کااظہار اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں نے کیا ،انہوں نے کہاکہ راولپنڈی سانحہ پر علماءنے قوم کو پرامن رکھ کر محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے،حکومت شرانگیز دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنائے،ملک میں فرقہ وارانہ قتل و غارت گری روکنے کے لیے گلگت بلتستان اور پارہ چنار میں حکومتی رٹ مضبوط کرنی ہوگی،
پڑوسی ملک کی مداخلت پر سخت نوٹس لیا جائے،اہلسنت والجماعت 22نومبر بروز جمعہ کو ملک بھر میں پرامن یوم احتجاج منائے گی۔