ڈینگی کے خاتمہ کےلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہو گا،حنا پرویز بٹ

ڈینگی کے خاتمہ کےلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہو گا،حنا پرویز بٹ

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لےگ(ن) کی رہنما ءو ممبر صوبائی اسمبلی حنا پروےز بٹ نے کہا کہ حکومت عوام کو ڈینگی سے بچانے کے لیے مثالی اور ہر ممکن اقدامات کررہی ہے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف دن رات ڈینگی کے خاتمہ کے سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور وزےر اعلی ٰ ڈینگی کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیںگے انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خوف سے نہیں بلکہ اس کے خلاف اقدامات اور احتیاطی تدابیر سے اس سے بچاﺅ اور حفاظت یقینی ہوئی ہے ہماری کوشش ہے کہ ڈینگی آئندہ پنجاب کا رخ نہ کرے اور اس سلسلے میں ہم نے ہر وقت اپنی آنکھیں کھلی رکھنی ہےں اور دن رات اس کے خلاف جنگ کے لیے تیار رہنا ہے انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ڈینگی سے پاک صاف پنجاب سب کے سامنے ہوگا اور حکومت اپنی عوام کے سامنے ایک بار پھر سرخرو ہوگی انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ڈینگی لاروا کے جنگی بنیادوں پر خاتمہ پر توجہ دے رہی ہے ،

حکومت کے ساتھ ساتھ ہر شہری اپنے گھروں ، سرکاری اداروں ،فیکٹریوں ، گوداموں میں کوئی ایسا ذریعہ نہ چھوڑیں جہاں پانی جمع ہونے کا اندیشہ ہو جہاں کہیں بھی پانی جمع ہو فوری طور پر اسے خشک کیا جائے تاکہ ڈینگی لاروا کے پنپنے کے مقامات کا خاتمہ ممکن ہوسکے انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس سے بچنے کے لئے نوجوانوں سمیت معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار اداکرنا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...