لاہورچیمبرکا8رکنی وفدامریکہ کے تجارتی دورے پر روانہ

لاہورچیمبرکا8رکنی وفدامریکہ کے تجارتی دورے پر روانہ

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ایک آٹھ رکنی وفد سابق سینئر نائب صدر شیخ محمد ارشد کی سربراہی میں امریکہ کے دس روزہ دورے پر روانہ ہوگیا ہے جہاں وہ کیلیفورنیا میں ہونے والی پاکستان بزنس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ نمائش و کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ وفد کے دیگر اراکین میں انتظار حسین، رانا نصیر احمد، عاطف اسحاق، کاشف شفیق، زاہد محمود، ذیشان عبدالواحد اور نثار شمس شامل ہیں۔ نمائش میں شرکت کے علاوہ وفد مختلف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ اور امریکی تاجروں سے ملاقاتیں کرکے دوطرفہ تجارت کے فروغ کے امکانات پر گفتگو کرے گا اور بعد ازاں نیویارک کا دورہ بھی کرے گا۔ وفد کے سربراہ شیخ محمد ارشد نے کہا یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستانی تاجروں کا کوئی وفد یہاں کسی نمائش میں شرکت کررہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات معیار کے حوالے سے دنیا بھر میں بہترین ہیں لیکن مارکیٹنگ کی تکنیک کا فقدان ان کے فروغ کی راہ میں حائل ہے لہذا اس جانب خاص توجہ دینا ہوگی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...