یونائیٹڈ بینک کا میسرز بخش انرجی کے ساتھ توانائی فراہمی کا معاہدہ

یونائیٹڈ بینک کا میسرز بخش انرجی کے ساتھ توانائی فراہمی کا معاہدہ

کراچی (اکنامک رپورٹر) یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے میسرز بخش انرجی (پرائیوٹ ) لمیٹڈ کے ساتھ کسانوں، کو انفرادی طور پر ان کی گھریلو اور آب پاشی کی ضرورےات کی تکمیل کی غرض سے توانائی کے متبادل (سولر) ذرائع کی فراہمی کےلئے سرمایہ فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک معاہدہ کیا۔یو بی ایل کا مقصد کسان برادری کی توانائی اور آب پاشی کی ضرورےات کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔اس سلسلے میں یو بی ایل ہیڈ آفس کراچی میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے علی حسنین، گروپ ایگزیکٹو ،ریٹیل بینکنگ جبکہ بخش انرجی پرائیوٹ لمیٹڈ کی سی ای او، فضا فرحان نے معاہدے پر دستخط کئے۔

مزید : کامرس