راولپنڈی چیمبر مقامی صنعت کے فروغ کےلئے کردار ادا کر رہا ہے

راولپنڈی چیمبر مقامی صنعت کے فروغ کےلئے کردار ادا کر رہا ہے

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر شمائل داﺅدآرائیںنے وفد کے ہمراہ سیکر ٹری وزارت صنعت و پیداوار شفقت حسین نغمی سے ملاقات کی جس میں صدر چیمبر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی چیمبر ملک میں میں اور بیرون ممالک مقامی صنعت کے فروغ کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے ،ہندستان کے ساتھ تجارت کے حامی ہیں مگر اس کے لئے حکومت مقامی صنعت کو سہولیات فراہم کرے اور منافع بخش صنعتوں جیسے فاما سوٹیکل وغیرہ کو تحفظ فراہم کرے تا کہ تجارت کے دوران ملک کےلئے زر مبادلہ حاصل کرنے والی صنعتوں کو نقصان نہ پہنچ سکے،راولپنڈی مستقبل کا تجارتی مرکز ہے خطے میں ایکسپورٹ پراسسنگ زون کی تعمیر از حد ضروری ہو چکی ہے راولپنڈی چیمبرحکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ایکسپورٹ پراسسنگ زون کی تعمیر کو جلد سے جلد شروع کیا جائے اور سرکاری کارپوریشنز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں پرائیوٹ سیکٹر کو نمائندگی دی جائے تا کہ معاملات کو صاف اور شفاف طریقے سے چلایا جاسکے ۔ ملاقات میں وزارت کے دیگر عہدیداران ، راولپنڈی چیمبر کے سینئر نائب صدرملک شاہد سلیم، نائب صدر محمدعالم چغتائی، سابق صدر ایس ایم نسیم، اراکین مجلس عاملہ یونس ڈار ،خورشید برلاس اور شہزاد سعید بھی موجو دتھے۔

ڈاکٹر شمائل نے کہا کہ توانائی بحران ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بھاری ٹیکسشن سے بیمار صنعتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور بیروزگاری بھی بڑھی ہے ،حکومت کو چاہیے کہ سمیڈا کو فعال کرے اور بیمار صنعتی یونٹوں کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے۔کاروباری برادری کو ایسا ماحول فراہم کیا جائے جس سے عالمی منڈیوں میں مقابلے کی فضاءقائم کی جاسکے اور ملک کے لئے ریونیو حاصل کیا جا سکے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار شفقت حسین نغمی نے کہاکہ وزارت ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے راولپنڈی چیمبر کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے ،راولپنڈی چیمبر برآمدات میں اضافے کی تجاویز دے حکومت عمل کرے گی،ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا،انہوںنے صدر چیمبر کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ وزارت کاروباری سرگرمیوںکی ترقی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی اور پرائیویٹ سیکٹر کو ساتھ لے کر لائحہ عمل ترتیب دے گی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...