سفارش کردہ مقدار میں بیج کی کاشت سے جڑی بوٹیوں سے بچا جا سکتاہے ،محکمہ زراعت

سفارش کردہ مقدار میں بیج کی کاشت سے جڑی بوٹیوں سے بچا جا سکتاہے ،محکمہ زراعت

لاہور (این این آئی)محکمہ زراعت پنجاب نے کہاہے کہ گندم کی کاشت کے دوران سفارش کردہ مقدار میں بیج کی کاشت سے جڑی بوٹیوں کو پھلنے پھولنے سے روکا جا سکتاہے لہٰذاکاشتکار بیج کی مقدار میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ کھیت میں گندم کے پودے زیادہ ہوں گے تو جڑی بوٹیوں کو پھلنے پھولنے میں مدد نہیں ملے گی اس طرح جڑی بوٹیاں از خود ختم ہوجائیں گی تاہم اگر بیج کی شرح مقرر کردہ سفارش سے کم رکھی جائے تواس سے گندم کے پودے کم ہونے کے باعث خالی جگہوں پر جڑی بوٹیوں کو افزائش کا موقع مل سکتاہے جس سے کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان کاسامنا بھی کرناپڑسکتاہے ۔

گندم کی منظور شدہ ترقی دادہ اقسام کا بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ڈپوﺅں اور ڈیلروں سے وافر مقدار میں دستیاب ہے لہٰذا کاشتکارحکومت کی مہیا کردہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور صرف تصدیق شدہ بیماریوں سے پاک بیج ہی استعمال کریں۔

مزید : کامرس