سٹیٹ بینک کمرشل بینکوں کو 5ارب روے جاری کرے: اسحاق ڈار

سٹیٹ بینک کمرشل بینکوں کو 5ارب روے جاری کرے: اسحاق ڈار

کراچی(اکنامک رپورٹر)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسٹیٹ بینک کو کمرشل بینکوں کے لئے پانچ ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسٹیٹ بینک میں نجی بینکوں کے صدور سے ملاقات کی۔ اس موقع پراسحاق ڈار نے گورنراسٹیٹ بینک کو ہدایت کی کہ بینکوں کو ریمیٹنس چارجز کی مد میں فوری طور پر پانچ ارب روپے کی ادائیگی کی جائے۔ وزیر خزانہ نے پاکستان ریمیٹنس انی شئیٹیو پر زوردیا کہ ترسیلات زر میں اضافے کیلئے اپنی کوششیں مزید تیز کریں تاکہ زرمبادلہ کے زخائر میں خاطرخواہ اضافہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے رقم منتقلی کیلئے سروس چارجز بھی خود برداشت کرے گی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...