بنگلہ دیش کی گارمنٹس فیکٹریوں کےلئے طے پانے والی مجوزہ سیفٹی ڈیل کا اطلاق ساری دنیا پر ہوگا‘اقوام متحدہ

بنگلہ دیش کی گارمنٹس فیکٹریوں کےلئے طے پانے والی مجوزہ سیفٹی ڈیل کا اطلاق ...

ڈھاکہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی گارمنٹس فیکٹریوں کےلئے طے پانے والی مجوزہ سیفٹی ڈیل کا اطلاق ساری دنیا پر ہوگا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ترجمان نے بتایا کہ بنگلہ دیشی حکام اور گارمنٹس فیکٹریوں کے درمیان طے پانے والی مجوزہ سیفٹی ڈیل کا اطلاق ساری دنیا کی گارمنٹس فیکٹریوں پر ہوگا۔

 واضح رہے کہ گارمنٹس فیکٹریوں میں سیفٹی کے بہتر انتظامات کے سلسلے میں مغربی ملکوں کی مشہور برانڈز احتیاطی تدابیر کے پیکج کو حتمی شکل دینے والی ہیں جس میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے اراکین بھی شامل ہیں۔ رواں برس بنگلہ دیشی گارمنٹس فیکٹریوں میں پیش آنے والے حادثات کے نتیجہ میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کئی ماہ سے فیکٹریوں کے ملازمین ملازمتوں کے تحفظ اور تنخواہوں میں اضافے کےلئے سراپا احتجاج ہیں۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...