ارجنٹائن کی صدر نے صحت یابی کے بعد فرائض سنبھال لئے

ارجنٹائن کی صدر نے صحت یابی کے بعد فرائض سنبھال لئے

بیونس آئرس (اے پی پی) ارجنٹائن کی صدر کرسٹینا فرنانڈیز نے صحت یابی کے بعد اپنے فرائض سنبھال لئے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق بیونس آئرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ صدر کرسٹینا نے صحت یابی کے بعد اپنے فرائض سنبھال لئے ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں فرائض انجام دینے والے نائب صدر سے ملاقات بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ 60 سالہ صدر کرسٹینا کو گذشتہ ماہ دماغ کی جھلی اور ہڈی کے درمیان خون جمع ہوجانے کے باعث ہسپتال داخل کرادیا گیا تھا جہاں ان کا کامیاب آپریشن کیا گیا تاہم ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق انہیں آئندہ ماہ طبی معائنہ کروانا ہوگا۔ صد کرسٹینا کی علالت کے دوران 27اکتوبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ان کی جماعت کو بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ صدر کرسٹینا کی دوسری اور آخری مدت صدارت2015ءمیں ختم ہوگی۔

 واضح رہے کہ ارجنٹائن کو ان دنوں مالی بحران کا سامنا ہے اور مسلسل بڑھتی افراط زر کی شرح اور مہنگائی کی وجہ سے مزید مظاہروں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...