مصری فوجی افسر کے قتل کے الزام میں 15 افرادکو حراست میں لے لیا گیا

مصری فوجی افسر کے قتل کے الزام میں 15 افرادکو حراست میں لے لیا گیا

قاہرہ (اے پی پی) مصر کی فوج کے میجر محمد مبروک کے قتل کے الزام میں 15 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ مصری میڈیا کے مطابق سیکیورٹی حکام نے مصری فوج کے اعلیٰ افسر کے قتل کے شبہ میں 15 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں غیر مصری عرب باشندے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مقتول میجرمبروک انتہا پسند مسلمان گروپوں کی نگرانی کے شعبے کے سربراہ تھے اور انہی کی سفارشات پر کئی اسلام پسندوں کو حراست میں بھی لیا گیا تھا۔ میجر مبروک کو گذشتہ اتوار کو دو گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

مزید : عالمی منظر