برطانوی خاتون کا تین مردوں کو مختلف اوقات میں قتل کرنے کا اعتراف

برطانوی خاتون کا تین مردوں کو مختلف اوقات میں قتل کرنے کا اعتراف

لندن (اے پی پی) تیس سالہ برطانوی خاتون نے تین مردوں کو مختلف اوقات میں قتل کرکے ان کی لاشیں گڑھوں میں پھینک دینے اور دو مزید مردوں کو قتل کرنے کی کوشش کا اعتراف کرلیا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کو48 سالہ کیون لی،31 سالہ لوکاز سلیبوزوسکی اور56 سالہ جان چیپمین کی لاشیں پیٹرو بورو کے مضافات میں مختلف مقامات سے ملیں جن کو خنجر کے وار کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔ پولیس نے 30 سالہ جوانا ڈینی نامی خاتون کو اس سلسلہ میں ملزم نامزد کرکے اس کی گرفتاری کےلئے ملک گیر آپریشن کیا۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر ڈینی نے جج کے روبرو تینوں افراد کے قتل اورمزید دو مردوں کے قتل کی کوشش کا اعتراف کرلیا۔ ڈینی کے بوائے فرینڈ گیری رچرڈز اور مزید دو ساتھیوں لیزلی لیٹن اور رابرٹ مور نے اپنے خلاف عائد کئے گئے لاشوں کی بے حرمتی میں مدد کے الزامات کو مسترد کردیا۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...