کیلفورنیا میں ڈرون طیارے کا تجربہ ناکام ، دو امریکی فوجی زخمی
سکرا منٹو(آئی این پی)ڈرون حملوں سے دنیابھرکو نشانہ بنانے والے امریکی اپنے ہی ڈرون کی زد میں آ گئے۔امریکی میڈیا کےمطابق واقعہ اس وقت پیش آیاجب بحری بیڑے پر موجود امریکی حکام ڈرون کے ذریعے ایک نئے ویپن سسٹم کا تجربہ کر رہے تھے۔ ڈرون کو بحری جہازمیں بنے آپریشن روم سے ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جا رہا تھا کہ اچانک تجربے کے دوران ڈرون بے قابو ہو گیا اور سیدھا جہازمیں عین اس جگہ آن گرا جہاں امریکی فوجی موجود تھے۔ ڈرون کے گرنے سے نہ صرف دوامریکی فوجی زخمی ہو گئے بلکہ جہاز کا کچھ حصہ بھی تباہ ہو گیا۔ امریکی میڈیا کےمطابق بحری جہازکو فوری طورپر مرمت کیلئے سان ڈیگو کےبحری اڈے پر بھیج دیا گیا ہے۔