امریکہ خوفناک بگولوں نے تباہی مچا دی دس ہلاک درجنوں زخمی

امریکہ خوفناک بگولوں نے تباہی مچا دی دس ہلاک درجنوں زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                             واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ میں خوفناک بگولوں نے تباہی مچادی،10افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے، حکام کے مطابق 50 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔منگل کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی تقریباً 10 ریاستوں میں طوفانی بگولے نے سیکنڈوں میں ہنستی بستی آبادیوں کو تتر بتر کر کے رکھ دیا،سب سے زیادہ متاثرہ ریاست الی نوائے میں 200 میل فی گھنٹہ طوفانی ہواﺅں سے چلنے والے بگولے نے قیامت خیز تباہی مچائی، درجنوں گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، متعدد ملبے کا ڈھیر بن گئے، طوفانی بگولے نے درختوں کو جڑوں سے اکھیڑ دیا اور گاڑیوں کوکھلونوں کی طرح اڑا کر لے گیا،متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا جا رہا ہے لیکن بجلی کی بندش اور مواصلاتی نظام کی خرابی امدادی کاموں کو مشکل بنا رہی ہے۔ نیوز چینلز بھی خراب صورتحال کے باعث کچھ دیر کے لئے نشریات بند کر کے محفوظ مقام کی جانب چلے گئے۔طوفانی بگولوں سے ریاست انڈیانا، آیووا، کینٹکی، میزوری، اوہائیو، وسکونسن اور مشی گن کے علاقے متاثر ہوئے۔

مزید :

عالمی منظر -