طوفان و بادو باراں نے سعودی عرب، قطر اور کویت میں تباہی مچادی

طوفان و بادو باراں نے سعودی عرب، قطر اور کویت میں تباہی مچادی

ریا ض /دوحہ(آئی این پی) طوفان و بادو باران نے سعودی عرب، قطر اور کویت میں تباہی مچادی ، موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلاب آنے سے ہزاروں افراد متاثر جبکہ تین افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ طوفان وبادو باران کا آغاز ہفتے کی رات سعودی عرب کے درالحکومت ریاض سے ہوا۔ جہاں مسلسل بارش کے باعث شہر میں سیلاب آگیا۔ راستے نہر جبکہ گراو¿نڈز تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔ پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ جبکہ تیزپانی میں تین افراد بہہ گئے جن کا تاحال پتا نہیں چل سکا۔سعودی عرب کے بعد قطر اور کویت میں بھی یہی صورتحال ہے۔ جہاں مسلسل موسلا دھار بارشوں کے باعث ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام نے امدادی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے شہریوں کو محفوظ مقام پر متنقل کردیا۔ اور دیگر کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا۔ سیلاب کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔ جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...