یوکرائن کے فوجی نے اپنے صدر کو شرمندگی سے بچالیا

یوکرائن کے فوجی نے اپنے صدر کو شرمندگی سے بچالیا

کیو(آن لائن)یوکرائن میں آذربائیجان کے صدر کو سلامی دینے والے فوجی کا ہیٹ اپنی ہی تلوار لگنے سے گرگیا تاہم فوجی نے حاضر دماغی سے کام لے کر اسے زمین پر گرنے سے بچالیا۔ آذربائیجان کے صدر ایلہام علی یوف سرکاری دورے پر یوکرائن پہنچے تو ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کا اہتمام کیا گیا۔ یوکرائن کا ایک فوجی انہیں سلامی پیش کرنے آگے آیا تو اس کا ہیٹ اپنی ہی تلوار لگنے سے گرنے لگا۔ تاہم اس نے پھرتی اور حاضری دماغی سے کام لیتے ہوئے دوسرے ہاتھ میں تھامی نیام کو استعمال کرتے ہوئے ہیٹ کو گرنے سے بچالیا۔

 

مزید : عالمی منظر