ناسا کا خلائی تحقیق کا مشن مریخ کےلئے روانہ

ناسا کا خلائی تحقیق کا مشن مریخ کےلئے روانہ

کیپ کنیورل (اے پی پی)خلائی تحقیق کے امریکی قومی ادارہ) ناسا )نے بغیر انسان بردار خلائی جہاز شیڈول کے مطابق پیر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات ایک بج کر 28 منٹ پر مریخ کےلئے روانہ کردیا تاکہ اس سرخ سیارہ کی فضاءکا مطالعاتی جائزہ لیا جاسکے کہ زمین سے علیحدہ ہونے والے اس سیارہ کی حدت اور پانی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کس طرح ختم ہوئے۔ ناسا کے مشن کنٹرول کا کہنا ہے کہ خلائی راکٹ شیڈول کے مطابق عالمی معیاری وقت 18:28 پر روانہ کیا گیا اور روانگی کے وقت موسم سمیت ہر چیز بہتر پائی گئی۔یہ خلائی جہاز مریخ پر وقت کے ساتھ ہوا میں تبدیلی کا مشاہدہ کرے گا۔ اس مشن سے سائنسدان ایک ایسے پہلو پر تحقیق کریں گے جو اب تک نہیں ہوئی یعنی کروڑوں سال پہلے زمین سے علیحدہ ہونے والے سیارے پر موسمی تغیر کے بعد خشک ریگستان کے وجود میں آئے ۔ خلائی شٹل 10 ماہ کی مسافت کے بعد مریخ پر پہنچے گا جہاں سے مفید سائنسی معلومات فراہم کرے گا۔ اس مشن سے پہلی مرتبہ مریخ کی فضائی صورتحال بارے اہم معلومات حاصل ہوسکیں گے۔

مزید : عالمی منظر