امریکی پیٹریاٹ میزائلوں کا نظام مزید ایک سال تک ترکی میں برقرار رکھا جائے گا، پینٹاگان
واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے پیٹریاٹ میزائلوں کا نظام ایک سال تک مزید ترکی میں برقرار رکھا جائے گا،فیصلہ ترکی کو شامی خانہ جنگی سے پیدا شدہ خطرات سے بچانے کےلئے کیا گیا ہے۔ منگل کو میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک وزیر خارجہ پینٹاگان میں وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں شام کی موجودہ صورتحال اور جنیوا مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ترک وزیر خارجہ کو آگاہ کیا گیا کہ شام کی طرف سے کسی بھی در اندازی کو روکنے کےلئے امریکی پیٹریاٹ میزائلوں کا نظام ایک سال تک مزید ترکی میں برقرار رکھا جائے گا۔ اس سے پہلے ترکی نے نیٹو سے درخواست کی تھی کہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے پٹریاٹ میزائیلوں کی ترکی میں موجودگی کی مدت میں اضافہ کیا جائے تاکہ ترک ائیر ڈیفینس کی ضروریات پوری ہوتی رہیں۔
۔واضح رہے ترکی اور شامی سرحد پر نیٹو ممالک ہالینڈ، اور جرمنی نے کل چھ پیٹریاٹ میزائل بیٹریاں نصب کر رکھی ہیں۔ ترکی ایک زمانے میں بشارالاسد کو اتحادی رہ چکا ہے لیکن اب ترکی بشار کیخلاف لڑنے والی شامی اپوزیشن کی حمایت کرتا ہے۔