مسرت عالم بٹ کے پولیس ریمانڈ میں دو دن کی توسیع

مسرت عالم بٹ کے پولیس ریمانڈ میں دو دن کی توسیع

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرکی ایک عدالت نے غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماءاورجموںو کشمیرمسلم لیگ کے نائب چیئرمین مسرت عالم بٹ کومزید دو دنوں کیلئے پولیس ریمانڈ پر نگین پولیس اسٹیشن کو دیدیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسرت عالم بٹ کو گزشتہ روز سرینگر کے صدر کورٹ میں تھرڈ منصف کی عدالت پیش کیا گیا ۔ عدالت کے جج نے مسرت عالم بٹ کو مزید2دنوں کیلئے پولیس ریمانڈ پر بھیجنے کے احکامات صادر کئے جس کے بعدانہیںواپس نگین پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔ادھر مسلم لیگ جموںو کشمیرکے ترجمان نے ایک بیان یںمسرت عالم بٹ کی مسلسل نظر بندی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض انتظامیہ مسرت عالم بٹ کی غیر قانونی نظربندی کو طول دے کر ان کے جذبہ حریت کو کمزورنہیں کر نا چاہتی ہے ۔

 تاہم انہوںنے کہاکہ مسرت عالم بٹ ان ہتھکنڈوں سے ہر گز مرعوب نہیں ہو ں گے ۔ترجمان نے کہا کہ مسرت عالم بٹ جیل میں علیل ہیں اورانتظامیہ جھوٹے مقدمات کے تحت انکی رہائی میں تاخیرکررہی ہے۔

 

مزید : عالمی منظر