روسی صدر ولادی میر پوٹن کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلی فون

روسی صدر ولادی میر پوٹن کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلی فون

ماسکو(آئی این پی) روسی صدر ولادی میر پوٹن کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلی فون ، جنیوا مذاکرات اور ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران صدر پوٹن نے کہا کہ عالمی برادری کو مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے اس موقع کو ہرگز ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے ایرانی جوہری پروگرام کے حل اور ایرانی موقف کو عالمی سطح پر بیان کرنے میں روس کی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ روس نے ایران جوہری پروگرام کے مسئلے کو عالمی سطح پر حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جس سے مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ واضح رہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جنیوا میں بدھ کو مذاکرات کا اگلا دور شروع ہو رہا ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...