ایران کے ساتھ مذاکرات سے کوئی خاص توقعات نہیں ‘جان کیری

ایران کے ساتھ مذاکرات سے کوئی خاص توقعات نہیں ‘جان کیری

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ مجھے ایران کے ساتھ مذاکرات سے کوئی خاص توقعات نہیں ، ایران کو مذاکرات کی اہمیت سمجھتے ہوئے اپنے ایٹمی پروگرام کو پرامن ثابت کرنا چاہیے۔ ترک ہم منصب احمد داو¿د اگلو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ ایٹمی پروگرام پر ایران کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور کے نتیجہ خیز ہونے کے بارے میں وہ زیادہ پر امید نہیں ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کو 20 نومبر کو ہونے والے مذاکرات کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنے ایٹمی پروگرام کو پرامن ثابت کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر اسرائیل کی تشویش قابل احترام ہے۔

مزید : عالمی منظر