یمن ،مسلح افراد کی فائرنگ سے 8پولیس اہلکار ہلاک
صنعائ(آئی این پی)یمن میں گیس ٹرمینل کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے 8پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔سیکورٹی حکام کے مطابق واقعہ جنوبی یمن میں پولیس چوکی کے قریب اس وقت پیش آیا ۔جب دو گاڑیوں میں مسلح افراد کی جانب سے ان پر فائرنگ کی گئی۔ جس پر فوری طور پر 8پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔یمن میں سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف حملے خاص کر ملک کے جنوب اور مشرق میں گذشتہ کئی ماہ سے جاری ہیں۔ یمن میں جاری پرتشدد کاروائیوں کی وجہ سے حالیہ واقعات پر عالمی طاقتوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔