پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹ ٹعنٹی آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹ ٹعنٹی آج کھیلا جائے گا

                                                                 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج( بدھ کو) جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا ¾ پاکستانی وقت کے مطابق ےہ مےچ رات نو بجے شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق مےچ شام6 بجے شروع ہوگا سےرےز کے لئے گرین شرٹس جیت کا عزم لئے جنوبی افریقہ پہنچ چکی ہے۔ پاکستانی ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ جنوبی افریقن ٹیم گرین شرٹس کے خلاف فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے جذبے سے میدان میں اترے گی جبکہ دوسری جانب پاکستانی ٹیم متحدہ عرب امارات کے مقام پر پروٹیز کے ہاتھوں ناکامیوں کی روایت کو توڑنے کی کوشش کرے گی۔ کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ جنوبی افرےقہ کے خلاف سےرےز مےں کھلاڑیوں کے یکجا ہو کر کھیلنے سے کامیابی پھران کے قدم چومے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی جنوبی افریقہ میں کھیل چکے ہیں اور اب بھی وہاں ایک روزہ کرکٹ میں اچھے نتائج کے لیے پرامید ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی