مصباح اور ےونس خان کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو اشد ضرورت ہے،رمےض راجہ

مصباح اور ےونس خان کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو اشد ضرورت ہے،رمےض راجہ

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) کرکٹ کمنٹےٹر رمےض راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹےم کے ٹےسٹ اور ون ڈے کپتان اور رواں سال 2013ءکےلنڈراےئر مےں ٹےسٹ ون ڈے مےں سب سے زےادہ 1689رنز بنانے والے ماےہ ناز بےٹسمےن مصباح الحق اور پاکستان ٹےم کے ٹےسٹ اور ون ڈے کے بہترےن مڈل آرڈر بےٹسمےن ےونس خان کو رےٹائرمنٹ کے مشورے دےنے والے غلط ہےں ،پاکستانی کرکٹ ٹےم کی بےٹنگ کو دےکھتے ہوئے مصباح الحق اور ےونس خان کا مستقبل اب بھی موجود ہے اور پاکستانی ٹےم کو ان دونوں کی اشد ضرورت ہے،مصباح الحق اور ےونس خان انتہائی تجربہ کار بےٹسمےن ہےں جو کسی بھی وقت مشکلات مےں سخت دباﺅ مےں بےٹنگ کرنے او ر وکٹ روکنے کی صلاحےت رکھتے ہےں ،ان خےالات کا اظہار انہوں نے ایک خصوصی گفتگو میں کیا ۔ رمےض راجہ نے کہا کہ مےرا مو¿قف بعض سابق ٹےسٹ اور موجودہ کرکٹرز سے بالکل مختلف ہے ،انہوں نے کہا کہ مےں پورے ےقےن سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستانی ٹےم کو مصباح الحق اور ےونس خان کی اب بھی ضرورت ہے ،اسی لےے جب تک پاکستانی کرکٹ ٹےم کو کوئی نےا باصلاحےت بےٹسمےن نہےں مل جاتا ہے پاکستانی سلےکٹرز کو مصباح الحق اور ےونس خان کو ٹےم سے باہر نکال کر کوئی خطر ہ نہےں مول لےنا چاہےے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...