چودہواں رگبی لیگ ورلڈ کپ ،سیمی فائنلز 23 نومبر کو کھیلے جائینگے

چودہواں رگبی لیگ ورلڈ کپ ،سیمی فائنلز 23 نومبر کو کھیلے جائینگے

لندن (اے پی پی) چودہواں رگبی لیگ ورلڈ کپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔ میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 23 نومبر کو کھیلے جائینگے۔ پہلا سیمی فائنل میچ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دی بگ ہٹ ویمبلے سٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ آسٹریلیا اور فیجی کی ٹیموں کے درمیان اسی مقام پر کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کر رہی ہے۔ لیگ میچز 10 نومبر تک جاری رہے اور کوارٹر فائنلز 17 نومبر کو اختتام پذیر ہوئے

 ، اور دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا اور فیجی جیسی بہترین ٹیموں کے درمیان سیمی فائنلز 23 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ عالمی چیمپئن کے ٹائٹل کےلئے فیصلہ کن معرکے میں دو ٹاپ ٹیمیں 30 نومبر کو مدمقابل ہوں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...