ٹیم نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،ایشز کا دفاع کرینگے ۔گریم سوان

ٹیم نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،ایشز کا دفاع کرینگے ۔گریم سوان

برسبین (اے پی پی) سٹار انگلش سپنر گریم سوان نے کہا ہے کہ ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور آسٹریلیا کو انکی سرزمین پر شکست دیکر ایشز کا دفاع کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بعض کھلاڑیوں کی بڑھتی عمر کے باوجود ہماری ٹیم اتنی کمزور نہیں ہوئی کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے ٹائٹل کا دفاع نہ کر سکے، ٹیم نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور کینگروز کو اس کی سرزمین پر شکست دے کر ایشز ٹائٹل کا کامیاب دفاع کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...