ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے ٹکٹوں کی فروخت شروع

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے ٹکٹوں کی فروخت شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکہ(این این آئی)16مارچ سے بنگلہ دیش میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی اور شائقین زبردست دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔کرکٹ کے منچلوں نے رات بینکوں کی برانچوں کے باہر گذاری تاکہ انہیں ٹکٹ مل سکیں۔ہر تماشائی کو ایک میچ کے چار اور مجموعی طور پر دس ٹکٹ مل سکتے ہیں۔بینکوں کے علاوہ جن لوگوں کے پاس کریڈٹ کارڈ ہیں وہ آن لائن بھی ٹکٹ بک کراسکتے ہیں۔بنگلہ دیش کے میچ شیر بنگلہ اسٹیڈیم میرپور میں ہوں گے۔ٹکٹ خریدنے والوں کے لئے قومی شناختی کارڈ کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ۔