ٹیسٹ کی طرح ون ڈے سیریز بھی کلین سویپ کرینگے ، دھونی

ٹیسٹ کی طرح ون ڈے سیریز بھی کلین سویپ کرینگے ، دھونی

 کوچی(آن لائن)ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ میں آﺅٹ کلاس کرنے کے بعد اب بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل نہرو سٹیڈیم کوچی میں کھیلا جائیگا ۔ بھارتی ٹیم مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی قیادت ڈوئن براوو کرینگے ۔ دوسرا ون ڈے 24 جبکہ تیسرا اور آخری 27نومبر کو کانپور میں کھیلا جائیگا ۔بھارتی وکٹ کیپٹر و کپتان مہندر سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کی طرح ون ڈے میں بھی ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کرینگے

مزید : کھیل اور کھلاڑی