لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن انتخابات، خواجہ ندیم احمدکرکٹ کلبوں کی حمایت کے باعث مضبوط امیدوار

لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن انتخابات، خواجہ ندیم احمدکرکٹ کلبوں کی حمایت کے ...

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے آئندہ ہونے والے الیکشن میں ایل سی سی اے کے سابق صدر خواجہ ندیم احمد اپنی سابقہ کارکردگی اور کرکٹ کلبوں کی اکثریت کی حمایت کے باعث مضبوط امیدوار بن گئے ۔ایسٹ زون کے کلبوں کی اکثریت نے بھی ایل سی سی اے کے الیکشن میں انہیں اپنی حمایت کا مکمل یقین دلادیا ۔ ایسٹ زون کے 45کلبوں میں سے 30کلبوں نے ایک استقبالیہ تقریب جس میں ایل سی سی اے کے سابق سیکرٹری میاں جاوید علی ،نائب صدر عمران بچہ اور خزانچی سرفراز احمد نے شرکت کی میں خواجہ ندیم احمد کی حمایت کا اعلان کیا ۔ خواجہ ندیم نے کہا کہ الیکشنز میں دوبارہ حصہ لینے کی وجہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کی بہتری کیلئے اپنی کوشش جاری رکھنا ہے۔ میرے گزشتہ 3سالہ دور میں کرکٹ کو بہت ترقی دیکھنے کو ملی اور ہمیں یقین ہے کہ اگر دوسری بار منتخب ہوئے تو تاریخ رقم کرینگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی