جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں ٹیم کم بیک کرے گی ۔مصباح الحق

جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں ٹیم کم بیک کرے گی ۔مصباح الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ سے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں شکست کے ذمہ دار وہ کھلاڑی ہیں جن سے رنز نہیں ہو رہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ ساﺅتھ افریقہ کی سر زمین پر ہونے والی آئندہ سیریز میں ٹیم کم بیک کرے گی۔ جنوبی افریقہ روانگی سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہاکہ قومی ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پرمشتمل ہے اور اس میں ساﺅتھ افریقہ کو شکست دینے کی صلاحتیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محمد عرفان ہمارا اچھا باﺅلر ہے اور دورے میں اس کی کمی محسوس ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی شکست کی ذمہ داری صرف کپتان پر نہیں ڈالی جاسکتی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے آرام کا مشورہ دینے کی باتیں قیاس آرائیاں تھیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ رنز نہ کرنے والے چار سے پانچ بلے باز شکست کا سبب بن رہے ہیں۔ ساﺅتھ افریقہ کے خلاف انہیں اپنی بیٹنگ بہتر بنانی ہوگی۔