ٹی20 ورلڈ کپ ٹکٹ کے حصول کیلئے قومی شناختی کارڈ لازمی قرار

ٹی20 ورلڈ کپ ٹکٹ کے حصول کیلئے قومی شناختی کارڈ لازمی قرار

 ڈھاکہ(آن لائن) بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹی 20ورلڈکپ میں تماشائیوں کیلئے ٹکٹ خریدنے کیلئے قومی شناختی کارڈ کا ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ، ہر تماشائی کم سے کم ایک زیادہ سے زیادہ مجموعی طور پر 10ٹکٹ حاصل کرسکتا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 16مارچ سے بنگلہ دیش میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے ۔کرکٹ کے متوالوں کی ٹکٹوں کے حصول کیلئے بینکوں کے باہر قطاریں لگ گئیں ٹکٹ کے حصول کیلئے ہر تماشائی کے پاس قومی شناختی کارڈ ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔ جن کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں ہوگا ان کیلئے ٹکٹ حاصل کرنا ناممکن ہوگا علاوہ ازیں جو شائقین اپنے پاس کریڈٹ کارڈ رکھتے ہیں وہ آن لائن ٹکٹ بھی بک کراسکتے ہیں ۔ کم سے کم ایک اور زیادہ سے زیادہ دس ٹکٹ ایک فرد حاصل کرسکتا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی