پنجاب ویمن ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات تنزیلہ عامر گروپ نے کلین سویپ کردیا

پنجاب ویمن ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات تنزیلہ عامر گروپ نے کلین سویپ کردیا

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پنجاب ویمن ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات میں بھی پی ایچ ایف کے مخالف دھڑے تنزیلہ عامر گروپ نے کلین سویپ کردیا۔ عابدہ تنویر مسلسل دوسری مرتبہ صدر جبکہ قومی ٹیم کی سابق کپتان راحت خان کو متفقہ طور پر سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔ پنجاب کے ساتوں ریجنز سے منتخب ارکان کا اجلاس نیشنل ہاکی سٹیڈی میں ہوا جس میں تنزیلہ عامر گروپ کو واضع اکثریت حاصل تھی لہذا تمام عہدوں پر اتفاق رائے سے نامزدگیاں کی گئیں۔ خالدہ منصور کوایسوسی ایشن کی چیئرپرسن شگفتہ رندھاوا سینئر نائب صدر، رفعت چیمہ، فریدہ جمیل، روبینہ نسرین ، انجم آفتاب ، عابدہ خان ایسوسی ایٹ سیکرٹریز، نبیلہ ایاز خزانچی جبکہ ایگزیکٹو کونسل کی اراکین میں تنزیلہ عامر چیمہ، پروین سکندر گل، غزالہ فاروق، سعیدہ بانو، تنزیلہ فیاض، کنیز اسحاق، راحت اقبال، عذرا عامر، روبینہ سرور اور سروت ہارون شامل ہیں۔ پی ایچ ایف کانگریس اور ویمن ونگ کیلئے تنزیلہ عامر چیمہ، پروین سکندر گل، عابدہ تنویر اور شگفتہ رندھاوا کا انتخاب کیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی