بارہویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 2 سے 5 دسمبر تک کھیلی جائے گی

بارہویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 2 سے 5 دسمبر تک کھیلی جائے گی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) کے زیر اہتمام 12 ویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ 2 سے 5 دسمبر تک پی ایس بی کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان آرمی کی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کیلئے میدان میں اتر گی پی این ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چار روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں ملک بھر سے16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی جن میں آرمی، واپڈا، ریلوے، پولیس، نیوی، ایئر فورس، ایچ ای سی، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزادکشمیر، لمز یونیورسٹی اور لاہور گرائمر سکول شامل ہیں۔ فیڈریشن ایونٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کو ڈیلی الاﺅنس دےگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...