عالمی نمبر ون رافیل نڈال ارجنٹائن پہنچ گئے
بیونس آئرس (آن لائن) عالمی نمبر 1 رافیل نڈال ارجنٹائن پہنچ گئے جہاں بیونس آئرس کے میئر نے ان کا والہانہ استقبال کیا ، سپینش ٹینس سٹار رافیل نڈال ان دنوں دورہ جنوبی افریقہ پر ہیں جس کے بعد وہ ارجنٹائن پہنچے تو بیونس آئرس کے میئر نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کی تیاری کررہے ہیں ۔ رافیل نڈال ارجنٹائن میں ڈیوڈ نیبلنڈین سے دوستانہ میچ کھیلیں گے جس کے بعد چلی میں ان کا سربین سٹارنوواک جوکووچ سے بھی دوستانہ میچ شیڈول ہے ۔
مزید : کھیل اور کھلاڑی
لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔
loading...