دو رکنی قومی جوڈو ٹیم جاپان میں رواں ماہ ہونے والے گرینڈ سلام میں شرکت کریگی

دو رکنی قومی جوڈو ٹیم جاپان میں رواں ماہ ہونے والے گرینڈ سلام میں شرکت کریگی

اسلام آباد (این این آئی) دو رکنی قومی جوڈو ٹیم جاپان میں رواں ماہ ہونے والے گرینڈ سلام میں شرکت کریگی ۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے حکام کے مطابق گرینڈ سلام جاپان کے شہر ٹوکیو میں 29نومبر سے یکم دسمبر تک منعقد ہوگی جس میں قومی کھلاڑی شاہ حسین شاہ پاکستان کی نمائندگی کرینگے ¾ آفیشل میں مسوچی بطور کوچ منیجر اپنے فرائض سرانجام دینگے ۔ سیکرٹری نے کہا کہ شاہ حسین شاہ باصلاحیت کھلاڑی ہے اور انہوں نے اپنے ملک کیلئے کئی مرتبہ فتوحات حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ ایونٹ میں شاہ حسین شاہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پاکستان کا نام روشن کرینگے گرینڈ سلام میں شاندار کارکردگی سے انکی رینکنگ میں مزید بہتری آسکتی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی